ہمارے دفاتر

ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد

  • نظامت زرعی اطلاعات کے تحت ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد کا قیام 1981میں عمل میں لایا گیا جس کا مقصدپاکستان و بیرون ملک زرعی تحقیقاتی اداروں سے رابطہ کے ذریعے جدید زرعی معلومات کا حصول ہے تاکہ اسے زرعی پروفیشنلز اور کاشتکاروں کے استفادہ کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ 

جرنل آف ایگریکلچرل ریسرچ

  • جرنل آف ایگریکلچرل ریسرچ ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا منظور شدہ سائنٹیفک جرنل ہے جو www.jar.com.pkکے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا  ہے۔ اس میں پاکستان و بیرون ملک کے زرعی سائنسدانوں کے ریسر چ پیپرز کو ہر تین ماہ بعد باقاعدگی سے شائع کیا جاتا ہے۔

 سالانہ تحقیقی رپورٹ

  • ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی تحقیقی کاوشوں اور کامیابیوں پرمشتمل سالانہ رپورٹ کی اشاعت میں بھی ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد معاونت کرتا ہے۔

سیمینار/ورکشاپس

  • ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد کے تحت سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاکہ سائنسدان زرعی تحقیق کے نتائج سے متعلق معلومات اورایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔ 

میڈیا لائزان یونٹ ملتان اور راولپنڈی

  • میڈیا لائیزان یونٹ ملتان اور راولپنڈی کا قیام 2008میں عمل میں لایا گیا۔ ان میڈیا لائزان یونٹس کے ذریعے قومی و مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے موثر استعمال سے فصلوں کی پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق کاشتکاروں کوبروقت آگاہ کیا جاتا ہے۔ 

ای میل

فون نمبر / موبائل نمبر

نام اور عہدہ

riufsdmedia@gmail.com

041-9201653
0331-4399047
مدثر عباس
ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ انفارمیشن یونٹ، فیصل آباد
     

mlum2007@gmail.com

061-9201187
0300-9688170
نوید عصمت کاہلوں
اسسٹنٹ ڈائریکٹر، میڈیا لائزان یونٹ، ملتان
     

mlurwp@gmail.com

051-9292165
0333-4243572
ہاروں احمد خان
اسسٹنٹ ڈائریکٹر، میڈیا لائزان یونٹ، راولپنڈی