ہماری حکمت عملی

  • تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے ان کی ضروریات کے مطابق قابلِ اعتماد،متعلقہ اور مفید معلومات کی مناسب وقت اور آسان قابلِ رسائی حالت میں مہیا کرنا
  • فصلات،پھلوں اور سبزیات کی منظور شدہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے مطابق کسانوں کو فصلات کی تکینک کے متعلق آگاہی فراہم کرنا۔
  • فصلات کے بارے میں دستیاب معلومات کی دستاویزات کا ترجیحاً ڈیٹا بیس مرتب کرنا جو آسان رسائی کی حالت میں ہو۔
  • محکمہ زراعت کے مختلف شعبہ جات کی خدمات/سرگرمیوں،ترقیاتی کاموں،حکومتی اور پالیسی سے متعلقہ سرگرمیوں کی پرنٹ و الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے تشہیر کرنا۔

ہندوستانی ماہر زرعی معلومات/ ذرائع ابلاغ مسٹر رنگاناتھن کے مطابق:

"زرعی معلومات کی ایڈیٹنگ اور تشہیر کے دوران ایک سائنسدان نما ایڈیٹر، رابطہ کیلئے سائنسدان نما عوامی تعلقاتِ عامہ کے نمائندے،رپورٹنگ سائنسدان نما ڈائجسٹ رائٹر اور ڈاکومینٹشن کیلئے سائنسدان نما لائبریرین کی ضرورت ہوتی ہے۔"
نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے پاس وہ تمام مادی وسائل موجود ہیں جو اس ذرائع ابلاغ کی حکمت عملی کوحتمی شکل دینے کیلئے موزوں ہے۔