سوشل میڈیا

محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ

محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ (www.agripunjab.gov.pk) کا انتظام نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کی ذمہ داری ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے زرعی معلومات کے ابلاغ، محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں کی سرگرمیوں اور حکومت کی زرعی پالیسی اور اہم اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے موثر طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

 
     

فیس بک اور ٹویٹر

دورِ جدید میں فیس بک اورٹویٹر کسانوں تک زرعی معلومات پہنچانے کا ایک سستا اور موثر ذریعہ ہے۔اسی لئے نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے سرکاری سطح پر کسانوں کوفصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق معلومات پہنچانے کیلئے فیس بک کا اکاؤنٹ(www.facebook.com/AgriDepartment) اورٹویٹر اکاؤنٹ (agri_department) بنایا گیا ہے جس سے کسانوں کو زرعی معلومات مہیا کی جاتی ہیں جس پر عمل پیرا ہوکر وہ اپنی فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
 
     

واٹس ایپ گروپس

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کسانوں کو معلومات پہنچانے کیلئے مختلف واٹس ایپ گروپس بنائے ہیں جس کے لئے کاشتکاروں کا ڈیٹا زراعت(توسیع) اور ایگریکلچر ڈیلیوری یونٹ سے لیا جاتا ہے۔ان گروپس کے ذریعے کسانوں کو فصلات کی بڑھوتری کی مختلف حالتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مختصر پیغامات(مسیج)/ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے مطابق تیار کردہ ویڈیو بھیجی جاتی ہیں۔
 
     

یو ٹیوب چینل

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کسانوں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے مطابق معلومات پہنچانے کیلئے یو ٹیوب چینل لانچ کیا ہے جس پر دفتر ہذٰا کے تیار کردہ مختصر ویڈیو پیغامات،ڈاکومینٹری،ٹی وی پروگرامز اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔کاشتکاروں اور اسٹیک ہولڈرز کے مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرکے اپ لوڈ کی جاتی ہے۔