تعارف

زرعی انفارمیشن سروس کا آغاز 1961میں ڈائریکٹوریٹ آف زراعت مغربی پاکستان کے تحت کیا گیا۔ 1962میں محکمہ زراعت کی تنظیم نوکے بعد زرعی انفارمیشن سروس کو سیکرٹری زراعت پنجاب کے براہ راست کنٹرول میں ”زرعی انفارمیشن بیورو“کے نام سے منسوب کیا گیا۔ بعدمیں صوبہ پنجاب میں زرعی توسیع و تحقیق کے شعبوں میں وسعت کے ساتھ زرعی انفارمیشن بیورو کو 1979میں ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچرل انفارمیشن پنجاب کے طور پر اپ گریڈکر دیا گیا۔ 
نظامت زرعی اطلاعات کی بنیادی ذمہ داری پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے موثراستعمال سے کاشتکاروں کو جدیدزرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی ہے تاکہ پیداواری اہداف کا حصول آسان اور ممکن ہو سکے۔