الیکٹرانک میڈیا

ٹی چینلز کے ذریعے تشہیر

نظامت زرعی اطلاعات کی طرف سے تقریباً ایک ہزار اہم زرعی پیغامات ریکارڈ اور ٹیلی کاسٹ کرائے جاتے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے متعلق بروقت آگاہی حاصل ہو۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کے استفادہ کے لیے ہفتہ وار زرعی پروگرام پی ٹی وی ہوم اور دیگر سیٹلائٹ چینلز کے ذریعے ٹیلی کاسٹ کرائے جاتے ہیں۔

 

     

ویڈیو فلم /دستاویزی فلم

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب میں مختلف زرعی موضوعات پر دستاویزی فلمیں تیار کی جاتی ہیں جو زرعی و صنعتی نمائشوں، زرعی میلوں، فارمرڈیز اور ٹریننگ پروگراموں میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لیے دکھائی جاتی ہیں۔ 

 

     

لیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سیل

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سے زرعی خبروں اور اہم موضوعات پر ٹیلی ویژن چینلز کو روزانہ ”ٹکرز“جاری کیے جاتے ہیں۔ٹی وی چینلز پرنشر ہونے والی زرعی خبروں،”نیوز پیکیج“اورٹکرزکو روزانہ الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سیل کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے۔

 

     

پنجاب ایگریکلچرل ہیلپ لائن

کاشتکاروں کے زرعی مسائل کے حل کے لئے پنجاب ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800-17000قائم کی گئی ہے جو دفتری اوقات میں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک فنکشنل رہتی ہے۔ صوبہ پنجاب کے کاشتکار جدید زرعی معلومات کے حصول اور ہنگامی مسائل کے حل کے لیے اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا تے ہیں۔

   
     

ریڈ یو زرعی پروگرام

صوبہ پنجاب کے سات ریڈیو اسٹیشنوں بشمول(لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھااور بہاولپور) سے روزانہ زرعی پروگرامز نشر کئے جاتے ہیں۔نظامت زرعی اطلاعات کے تعاون سے سال میں تین ہزار سے زائد زرعی ماہرین کی تقاریر اور مثالی کاشتکاروں کے انٹرویوز، 1500زرعی پیغامات اور 2000 زرعی نیوز بلٹن کاشتکاروں کی راہنمائی کے لئے ریڈیوکے ذریعے نشر کئے جاتے ہیں جن سے کثیر تعداد میں کاشتکار فنی راہنمائی اور استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

 

     

ای میل الرٹ

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کی طرف سے محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سائنسدانوں و پروفیشنلز کو اہم معلومات کی فراہمی کے لیے ”ڈاکومینٹ ڈلیوری سروس“شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے ریسرچ پبلی کیشنز، ریسرچ پیپرز، کتابوں کے سرِورک اور رپورٹیں سائنسدانوں و پروفیشنلز کے علم و آگاہی کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔

 

     

ای نیوز لیٹر

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کی طرف سے ماہانہ ”ای نیوز لیٹر“باقاعدگی سے جاری کیا جاتا ہے جس میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لیے زرعی سرگرمیوں کے متعلق تصویری خبریں شامل کی جاتی ہیں۔ 

 
     

انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات کی فراہمی

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں /اسٹیک ہولڈرز کو انٹرنیٹ (dainformation@gmail.com) کے ذریعے بھی جدید زرعی ٹیکنالوجی، حکومتی سہولیات اور ترغیبات کے متعلق باقاعدگی سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔